بیجنگ (نمائندہ عکس) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ تیسرا “بیلٹ اینڈ روڈ” فورم برائے بین الاقوامی تعاون رواں سال اکتوبر میں بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں اب تک 110 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔منگل کے روز
ترجمان نے کہا کہ فورم کے دوران ہونے والی سرگرمیوں میں افتتاحی تقریب، باہمی رابطہ، سبز ترقی اور ڈیجیٹل معیشت پر تین اعلیٰ سطحی فورمز کے علاوہ ہموار تجارت، عوامی روابط، تھنک ٹینک کے تبادلے، صاف شاہراہ ریشم، مقامی تعاون اور سمندری تعاون پر چھ موضوعاتی فورم شامل ہونگے۔ اس کے علاوہ صنعت کاروں کی ایک کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔چینی میڈ یا نے بتا یا کہ فورم میں دیگر مما لک کی طر ح پا کستان کا بھی ایک بڑا وفد شریک ہو گا
Load/Hide Comments