بیجنگ (عکس آن لائن) چینی خواتین کی 13 ویں قومی کانگریس کا آغاز بیجنگ میں ہوا ۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے صدر شی جن پھنگ، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
چین میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 1800 مندوبین اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے سے خصوصی طور پر مدعو 90 مندوبین نے کانفرنس میں شرکت کی۔
کانگریس میں آل چائنا ویمن فیڈریشن کے آئین (ترمیمی بل) کا مسودہ پیش کیا گیا جس پر مندوبین کی طرف سے غور و خوض کیا جائےگا ۔