بیجنگ (عکس آن لائن) بیجنگ میں پہلی آرکیڈ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق آرکیڈ ایوارڈ کا مقصد صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو فعال طور پر فروغ دینا اور ایسے بین الاقوامی دوستوں کو سراہنا ہے جو تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیتے ہیں اور چینی اور غیر ملکی تہذیبوں کے مابین ثقافتی تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔اس تقریب میں دس بین الاقوامی دوستوں کو ایوارڈ دیا گیا ۔
ایوارڈ پانے والے مہمانوں نے کہا کہ آج جب بنی نوع انسان کے دکھ سکھ مشترک ہیں تو عالمی امن اور انسانی ترقی دنیا بھر کے لوگوں کی مشترکہ خواہش ہے۔ لوگوں کے درمیان روابط اور ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنا اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانا تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات ہیں۔ متنوع تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے مزید ثقافتی سفیروں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔