چین

چین، بیجنگ میں دنیا کی مستقبل کی ترقی پر فورم کا انعقاد

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی پیپلز یونیورسٹی کی جانب سے قائم کردہ پہلے گلوبل ڈیولپمنٹ فورم کا انعقاد 18 اور 19 نومبر کو بیجنگ میں ہوا۔پیر کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد سیاسی اور کاروباری شخصیات اور اسکالرز نے “عالمی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر” کے موضوع پر فعال طور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سال کے فورم نے “تمام انسانیت اور عالمی ترقی کی مشترکہ اقدار”، “چینی جدیدکاری اور عالمی اقتصادی ترقی”، “عالمی ترقی اور عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر نو” اور “جیت جیت تعاون: عالمی ترقی میں نئے اضافے کی تلاش” کے موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے چار ذیلی فورمز قائم کیے ہیں۔ فورم میں گلوبل ساؤتھ میں ممالک کی ترقی، مستقبل کی ترقی کے کلیدی محرک، اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اہم بات چیت ہوئی۔.

آسٹریلیا چائنا بزنس کونسل کے ڈائریکٹر ڈینو گپی نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کی ترقی سے چین کی خوشحالی کو فروغ ملے گا اور چین کا گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو عالمی خوشحالی کو بھی فروغ دے گا، جس سے ممالک کو اپنے اپنے راستے پر چلتے ہوئے ترقی کا موقع ملے گا، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو پروان چڑھایا جا سکے گا ، اور اس کا نتیجہ عالمگیر ہم آہنگی کی صورت میں سامنے آئے گا، جو استحصال پر مبنی نہیں۔

فورم میں چینی پیپلز یونیورسٹی نے تھیم رپورٹ “ترقی پر مبنی حل، عالمی ترقی کے پلیٹ فارم کے طور پر دنیا ” جاری کی۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ آج دنیا میں موجود مختلف مسائل اور چیلنجز کو ترقیاتی ماڈل کی تبدیلی اور مزید ترقی پر انحصار کرتے ہوئے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں