وزیر زراعت

چین، انسداد غربت کی مہم میں حاصل کردہ ثمرات کو مستحکم کیا جائے گا ، وزیر زراعت

بیجنگ (عکس آن لائن) تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں اجلاس کی افتتاحی تقریب کے بعد ہفتہ کے روز منعقدہ نیوز بریفنگ کے دوران وزیر زراعت اور دیہی امور تھانگ رن جیان نے کہا کہ متعلقہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں دیہی باشندوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ان کی زندگی بہتر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سروے ظاہر کرتا ہے کہ غربت سے نجات پانے والے افراد میں وسیع پیمانے پر دوبارہ غربت کا شکار ہونے کا امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد غربت مہم میں حاصل کردہ ثمرات کو مستحکم کرنے کے لیے تین اقدامات کو مزید اہمیت دی جائے گی۔ اول ، دوبارہ غربت کا شکار ہونے سے بچاو کی خاطر متحرک نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر بنا یا جائے گا ۔ دوئم ، صنعتی روزگار کے بنیادی اصول کے تحت غربت سے چھٹکارا پانے والے علاقوں سے تین کروڑ افراد کو روز گار کے مواقع دیے جائیں گے۔ سوئم ،کلیدی علاقوں ، اہم شعبوں اور کلیدی افرادی گروہوں کے لیے ہر ممکن سہولیات اور امداد کو فروغ دیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں