بیجنگ (عکس آن لائن) “آسیان پارٹنرشپ” میڈیا کوآپریشن فورم 2022 نان نینگ شہر میں منعقد ہوا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ فورم چائنا میڈیا گروپ اور گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کی عوامی حکومت کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔ فورم میں17 ممالک کے 70 سے زائد میڈیا اداروں کے تقریباً 180 چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے چین اور آسیان ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے لیے آن لائن اور آف لائن “اسٹریٹجی، انضمام اور ہم آہنگی” کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ۔
چائنا میڈیا گروپ کے نائب سربراہ یان شیاؤمنگ نے اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ آسیان ممالک کے میڈیا کے ساتھ مزید قریبی مشاورت کر رہا ہے اور یہ تعاون نتیجہ خیز رہا ہے۔ “آسیان پارٹنرشپ” میڈیا کوآپریشن فورم سی ایم جی کے لیے آسیان ممالک کے میڈیا کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا موقع اور پلیٹ فارم ہے۔
افتتاحی تقریب میں، سی ایم جی اور آسیان میڈیا نے تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کیا، اور دو اہم منصوبوں، “جنریشن Z انٹرنیٹ سیلیبریٹی انکیوبیشن بیس” اور “چین-آسیان میڈیا ‘ہاٹ لائن’ کا آغاز کیا۔