کرونا وائرس کی تصدیق

چین،ہوبے میں مزید2103 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

ووہان(عکس آن لائن)وسطی چین کے صوبہ ہوبے میں کرونا وائرس سے مزید2103 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مزید56افراد ہلاک ہوگئے۔صوبہ ہوبے کے کمیشن برائے صحت نے بتایا کہ صوبائی صدر مقام ووہان میں 41مزید افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 1033 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہوانگ گانگ ، شیا گان ،جنگ چو اور شیانگ یانگ کے شہروں میں بالترتیب 244، 166،169، اور 107 نئے کیسز کی تصدیق ہو ئی۔

وسطی چین کے صوبہ ووہان کے ہان کو ہسپتال میں ایک مریض بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر سیکنڈ ملٹری میڈیکل یونیورسٹی کی طبی ٹیم کے ارکان کی تعریف کررہاہے۔ہوبے میں اتوار تک 11177 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور350 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ1701مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، صوبہ میں 295 مریضوں کو ہسپتال سے فا رغ کیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں