اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں،عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں، چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے روشن مستقبل کےلئے کوشاں ہے، ترقی کا یہ سفر اسی رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے روشن مستقبل کےلئے کوشاں ہے، ترقی کا یہ سفر اسی رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں،مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں27 فیصد،غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں150فیصداورسیمنٹ کی پیداوار میں17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نومبر میں کار سیل میں 68 فیصد آضافہ ہوا،ٹریکٹرز، موٹر سائیکلز کی فروخت میں بھی واضح اضافہ ہوا۔
انہوںنے کہاکہ عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔انہوںنے کہاکہ چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وباء کے باوجود عمران خان کی دانشمندانہ حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی معیشت وروزگار رواں اورانسانی زندگیاں محفوظ رہیں۔