اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کہیں توابھی استعفیٰ دے دوں گا ،چیف جسٹس نے ریلوے کی بہتری اوربھلائی کے لیے احکامات دیے ہیں، میں سمجھتا ہوں قوم کے لیے درد اور سوچ عدلیہ کی بھی ہے، ساری قوم کی پریشانی کا بھی عدالت کواحساس ہے۔
عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج چیف جسٹس نے ریلوے کی بہتری اوربھلائی کے لیے احکامات دیے ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت پر ریلوے آگے بڑھے گی، ہمیں 15 دن کا نوٹس دیا گیا ہے، چیف جسٹس نے ہدایت دی ہے کہ ایم ایل ون پرفی الفورٹینڈر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں قوم کے لیے درد اور سوچ عدلیہ کی بھی ہے، ساری قوم کی پریشانی کا بھی عدالت کواحساس ہے، عدالت کے مشکور ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق ریلوے کوآگے لے کرجائیں گے، چیف جسٹس نے جوبھی ہدایت کی ہے اس پرعمل کریں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آڈٹ رپورٹ ہمارے دورکی نہیں، 2013 سے 2017 تک کی ہے، جب ہمارےدورکی آڈٹ رپورٹ آئے گی تواعتراضات کا جواب دیں گے۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کہیں توابھی استعفی دے دوں گا، آپ کی خواہش پر نہیں۔