اسلام آباد(عکس آن لائن) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزاراحمد نے پمز اسپتال کی سابق ترجمان ڈاکٹر عائشہ عیسانی کیے پروموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈاکٹر عائشہ کے وکیل سے کہا کہ آپ کی موکلہ گڑبڑ کررہی ہیں،ان کی جانب سے پتہ نہیں کیا کیا سننے کو مل رہا ہے،وہ باہر کہہ رہی ہیں کہ عدالتوں سے یہ کروالوں گی وہ کروالوں گی،مجھے ڈاکٹر عائشہ کا کیس نہیں سننا کیس کو کسی دوسرے بینچ میں مقرر کیا جائے۔
جس پر خاتون ڈاکٹر کے وکیل نے کہا کہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ایسا کچھ نہیں کہا گیا،عدالت کو غلط تاثر دیا گیا ہے،تاہم عدالت نے ڈاکٹر عائشہ کی سیکرٹری کیڈ کے خلاف اپیل دوسرے بینچ میں مقررکرنے کا حکم دے دیا۔