لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس نے ڈی جی نیب کی تقرری کے خلاف درخواست دو رکنی بنچ کو بھجوادی

لاہور(عکس آن لائن) چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے جمیل احمد کی بطور ڈی جی نیب تقرری کے خلاف درخواست پر دو رکنی بنچ کو بھجواتے ہوئے نیب کو جواب دینے کیلئے مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جمیل احمد بھی اپنا وکیل مقرر کریں۔

دوران سماعت چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ ایسے ہی کیس میں انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہے ،بہتر ہے کہ یہ کیس بھی وہی بنچ سنے۔درخواست گزار خواجہ محسن عباس نے موقف اپنایا کہ ڈی جی نیب جمیل احمد کی تقرری میرٹ سے ہٹ کی گئی،تقرری کے وقت قانون کو نظر انداز کیا گیا ہے،ڈی جی نیب کی تقرری کے لیے اخبار اشتہار نہیں دیا گیا۔ استدع اہے ڈی جی نیب کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں