اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری عمران خان کی اپنی سفارش پہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے الیکشن کمیشن پہ حملے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خود ان کی اپنی سفارش پہ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو بھڑکایا نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے خلاف حالانکہ عدالتی حکم عزولی کی بدترین مثال خود قائم کی، فوج کو ڈرایا نواز شریف سے حالانکہ اس کے خلاف گندی ترین سوشل میڈیا کیمپین خود چلا رہی ہے۔