چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے پر اظہار اطمینان

اسلام آ باد (عکس ان لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکلا بیرسٹر علی ظفر، گوہر خان اور محمود خان اور فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عاصم یونس نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مطمئن ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات سے متعلق کہا ہے کہ میں اور جیل انتظامیہ جانیں، مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اغوا اور زیر حراست مرد و خواتیں کارکنوں کی قانونی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عاصم یونس نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ہےاور انکی صحت اچھی لگی ہے۔ ڈاکٹر عاصم یونس نے بتایا کہ چیک اپ کے دوران انکی نبض، بلڈ پریشر، سیچوریشن لیول اور دل کی دھڑکن کو چیک کیا گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق فزیوتھراپسٹ عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے کے لئے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں