شیخ رشید

ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی، شیخ رشید

اسلام آباد (عکس آن لائن) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی، جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے،معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہےگا۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، پولیس نے میرے گھر پر ڈاکہ ڈالا اور قیمتی اشیا بھی چوری کیں،

میں نے فون کے پاسورڈ پولیس کو دے دئیے ہیں، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی۔ صدر کی جانب سے الیکشن کے اعلان پر شیخ رشید نے کہا کہ صدر نے ٹھیک آئینی و قانونی اعلان کیا ہے جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے، صدر عارف علوی نے اپنا حق ادا کردیا، ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں