چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کی مسجداقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسجداقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مذمتی قرارداد لائیں گے۔اپنے بیان میں صادق سنجرانی نے کہا کہ نہتے فلسطینی نمازیوں پر ظالمانہ تشدد نہایت بزدلانہ اقدام ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی زیادہ دیر دبانہیں سکتی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ایسی کارروائیاں قبلہ اول کی توہین کے مترادف ہیں، پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں