اقراء عزیز

چھوٹی عمر میں شادی کی خواہش حقیقت میں پوری ہو گئی ‘ اقراء عزیز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)خوبرو اداکارہ اقرارء عزیز نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی میری چھوٹی عمر میں شادی ہو لیکن میں نے سوچا بھی نہیں تھاکہ حقیقت میں ایسا ہو جائے گا ، میں نے یہ ضرور تہیہ کیا ہوا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی سے شادی نہیں کروں گی لیکن اس کے برعکس میری شادی شوبز سے وابستہ شخص سے ہو گئی ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ یاسر حسین مجھ سے عمر میں بڑھے ہیں لیکن میرے نزدیک یہ کوئی بڑی بات نہیں بلکہ میاں بیوی میں اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہونی چاہیے اور یہ خوشوار زندگی گزارنے کی بنیاد ہوتی ہے ، دونوں ایک دوسرے کو احترام دیں جس سے محبت کا رشتہ بھی مضبوط ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کو بھی ٹائم دیتی ہوں اور ہم میاں بیوی اس کو مینج کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں