چھانگا مانگا

چھانگا مانگا محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت، غیر معیاری انجیکشن کے باعث دو معصوم بچے جاں بحق

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) چھانگا مانگا محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت، غیر معیاری اور غلط حفاظتی انجیکشن کے باعث دو معصوم بچے جانبحق ایک لاہور چلڈرن ہسپتال داخل

محکمہ صحت کے عملے کے خلاف تھانہ چھانگامانگا میں درخواست دے دی گئی

تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقے چھانگا مانگا لیڈی ہیلتھ ورکروں کی لاپرواہی دو بچے فوت ہو گئے ایک بچہ عمیر علی زندگی اور موت کی کشمکش میں لاہور چلڈرن ہسپتال داخل، جان کی بازی ہارنے والے بچوں میں دو سالہ میمونہ فاروق اور آٹھارہ ماہ کا بلال شامل ہیں متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر اقل بی بی اور ایک نامعلوم نے بچوں کو ناقص اور غلط انجیکشن لگائے انجیکشن لگتے ہی بچوں کو الٹیاں،

جسم پر سوزش، اور جلد سیاہ ہونی شروع ہو گئی متاثرہ بچوں کے والدین نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے تھانہ چھانگا مانگا میں درخواست گزار دی ہے۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید نے اپنے موقف میں کہا کہ پورے پاکستان میں کوئی ایسا کیس سامنے نہیں آیا لہذا چھانگا مانگا واقع کی انکوائری لگا دی گئی ہے جلد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں