دعوت ولیمہ

چھانگا مانگا:انجینئر عبدالغفارشاہین کے دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

چھانگا مانگا(نمائندہ عکس آن لائن) انجینئر عبدالغفارشاہین کے دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت،دولہاکو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد اور خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے دعا۔

انجینئر عبدالغفارشاہین کے دعوت ولیمہ میں وقاص صدیق ایڈووکیٹ ،عرفان طالب ، حافظ احتشام ایڈووکیٹ،محمد عمران ریسکیو آفیسر،بابر غوری ایڈووکیٹ ، سردار خالد ڈوگر رانا محمد اسد علی خاں،پروفیسر محمد رضوان، محمد عظیم انور ایس ایچ او ٹاﺅن شپ لاہور،علامہ زاہد طفیل جامعہ اشرفیہ، کاشف علی، سید حیدر علی شاہ،قاری عبیداللہ احسن و دیگران نے شرکت کی اور دولہا کو نئی زندگی کی شروعات کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے دعا دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم معاشرے میں نکاح جیسی سنت کو فروغ دے کر زنا جیسی برائیوں کو ختم کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں