لاہور (عکس آن لائن) پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری نثار علی خان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور چوہدری نثار نے باقاعدہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اصولیفیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز کو اعتماد میں لے لیا ہے،
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال ،سعد رفیق ،رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے تاہم پارٹی کی نائب صدر مریم نواز اس ملاقات میں شریک نہیں ہوں گی