لاہور(عکس آن لائن) سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت نے خط میں (ق) لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہاتھا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ ان کی چودھری شجاعت سے خط کے متعلق بات ہوئی تھی، انہوں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا جس پر چودھری شجاعت نے کہا میں نے خط لکھا ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ خط میں (ق)لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں۔جس پر مونس الٰہی نے جواب دیا کہ اس کا مطلب کہ پرویز الٰہی الیکشن نہیں جیتیں گے۔مونس الٰہی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دبا ئوہے۔