وزیر اعظم

چوہدری برادران پر مکمل اعتماد ہے، عمران خان

اسلام آباد(عکس آن لائن)عمران خان نے کہا ہے کہ جو گھبرائے ہوئے ہیں انھیں اب چوہدری صاحب کی صحت کا خیال آ گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مونس الٰہی کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے۔ گھبرانے والوں کو چوہدری شجاعت کی طبیعت کا خیال آ گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایسی ٹریننگ کی ہے کہ وہ گھبرانے والے نہیں۔ گھبرانے والے بیس، بیس سال پرانے فوت ہونےوالوں کے گھر بھی جا رہے ہیں۔ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پانی سے بجلی بناتے تو سستی ہوتی۔ جب بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کے معاملے پر تنازعات چل رہے ہیں۔ بدقسمتی سے ماضی میں طویل المدتی منصوبے نہیں بنائے گئے۔ ملک میں ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ پانی سے بجلی بناتے تو اتنی مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

پاکستان میں آدھی بجلی تیل سے بنتی ہے۔ تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوجاتی ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں پانی کی کمی ہے اسٹوریج کا نظام نہیں ہے۔ پاکستان نے 1960 میں دو ڈیمز بنائے۔ ڈیمزنہ بنانے کی وجہ سے ملک کو بیت بڑا نقصان ہوا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بہت اچھی سائیٹ پر ہے۔ کالا باغ ڈیم پر سندھ کو تحفظات ہیں۔ سندھ والوں کو یقین دہانی کرانی ہوگی کہ کالا باغ ڈیم سے انھیں فائدہ ہوگا۔چین کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چین اب تک پانچ ہزار بڑے ڈیمز بنا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں