چوہدری انوار الحق

چوہدری انوار الحق نے آزاد کشمیر کے 15ویں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مظفر آباد (عکس آن لائن)چوہدری انوار الحق نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلف لیا۔ اس موقع پر انوار الحق نے کہا کہ انہوں نے آزاد حیثیت سے اور پی ڈی ایم کی حمایت سے انتخاب جیتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ جب تک مخلوط حکومت ہے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے کرنل ریٹائرڈ وقار اور پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور نے بھی بطور وزیر اٹھالیا۔واضح رہے کہ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔چوہدری انوار الحق کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے ہے، انوار الحق سال 2006 میں پہلی بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ 2 بار اسپیکر رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں