چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون، ملزمان سے درجنوں لیٹر دیسی شراب اور چرس برآمد، چار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، بدنام زمانہ چار منشیات فروش گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 80 لیٹر دیسی شراب برآمد جبکہ دوسرے ملزمان سے 1360 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کاروائیاں ڈی پی او قصور عمران کشور اور ڈی ایس پی چونیاں عبدالغفور کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں نامزد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے گرفتار ملزمان میں چونیاں کے رہائشی عمران، منور حسین، ساجد اور عمر شامل ہیں،
ملزمان چونیاں اور اسکے گردونواح میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرتے تھے انہوں نے مزید کہا یہ تمام کاروائیاں مخبر خاص کی اطلاع پر کی گئیں ہیں میری شہریوں سے ریکوئسٹ ہے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے سٹی چونیاں پولیس کا ساتھ دیں پولیس ہر جگہ تو نہیں پہنچ سکتی شہری جیسے ہی جرم ہوتا دیکھیں ہمیں اطلاع دیں ہم بروقت کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لے کر آئیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ ایک درج کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ڈی پی او قصور عمران کشور نے منشیات فروشوں کے خلاف بہتر کارکردگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے