چونیاں

چونیاں: بیریسٹر کے قاتل تا حال قانون کی گرفت میں نہ آ سکے مقتول کو قتل ہوئے بیس دن گزر گئے

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) بیریسٹر کے قاتل تا حال قانون کی گرفت میں نہ آ سکے مقتول کو قتل ہوئے بیس دن گزر گئے پولیس نامعلوم ڈاکووں کا سراغ لگانے میں ناکام

تفصیلات کے مطابق حکومتیں بدلیں مگر تھانہ کلچر نہ بدلا بیرسٹر کے قاتل تا حال قصور پولیس کی گرفت سے دور، مقتول بیرسٹر فاروق احمد جو قصور بار کے اہم ممبر تھے بیس روز گزر جانے کے باوجود تھانہ صدر پولیس قصور ڈاکووں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہے۔ ملزمان نے سرشام بہادر پورہ کے قریب دوران ڈکیتی مقتول کے دونوں گھٹنوں اور ٹانگوں کے دیگر حصوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس پر بیریسٹر فاروق شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر رہی تھی کی مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے، خون بہہ جانے سے جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

تین نامعلوم ڈاکو موبائل فون اور پرس لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھے بیس روز گزر گئے پولیس دوران ڈکیتی سفاک ڈاکووں کا سراغ لگانے میں بلکل ناکام ثابت ہوئی ہے۔مقتول پسماندگان میں ماں، بیوی، بیٹی اور ایک بھانجی چھوڑ کر گئے ہیں آئے روز ہونے والی ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان نے وکلاءبرداری کو بھی نہیں بخشا۔

ورثاءکا کہنا ہے بیس روز سے ہی پولیس نے ہماری ڈیری فارم کے دو ملازم حراست میں رکھے ہیں تھانہ صدر قصور میں جب بھی رابط کیا تو ایس ایچ او صاحب یہی کہتے نظر آئے کہ سراغ لگانے کی کوشش میں ہیں، تھانہ کلچر میں تبدیلی جیسی کٹھن منزل کے حصول کیلئے بہت سے اہم بنیادی امور کی ضرورت ہے۔ مدعی مقدمہ 350/21 نفیس احمد نے آر پی او شیخوپورہ ریجن اور ڈی پی او قصور عمران کشور سے مطالبہ کیا ہےکہ ملزمان کا جلد سراغ لگایا جائے۔ ایس ایچ او صدر قصور رشید احمد نے موقف میں کہا تین ملزمان شاملِ تفتیش ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور کوشش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں