نماز جنازہ

چونیاں:شہید صغیر عباس کی نماز جنازہ آبائی گاوں کھوکھر اشرف میں ادا کر دی گئی

چونیاں(نامہ نگار) شہید صغیر عباس کی نماز جنازہ آبائی گاوں کھوکھر اشرف میں ادا کر دی گئی۔ ڈی پی قصور نے کہا اس کیس کی خود نگرانی کررہا ہوں۔

پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جلد ہی ملزمان کو قانون کی گرفت میں ہونگے۔ شہید ہمارا سپاہی اور سپوت تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ آبائی گاوں کھوکھر اشرف میں ادا کر دی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں ڈی پی اوقصور عمران کشور،سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او قصور نے کہا کانسٹیبل صغیر عباس دوران ڈکیتی ڈاکووں سے مزاہمت کرنے پر فائر لگنے سے شہید ہوا ہے۔ میں اس کیس کو خود دیکھ رہا ہوں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے پانچ مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں محکمہ متاثرہ فیملی کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

شہید ہمارا سپاہی اور سپوت تھا۔ شہید صغیر عباس کے والد نے کہا میرے بچے کو پولیس میں جانے کا شوق تھامجھے انصاف دیا جائے اور ملزمان کو عبرت کا نشان بنایا جائے میرے پانچ بیٹے ہیں حکومت پنجاب میرے دوسرے بیٹے کو نوکری فراہم کرے میں تمام بیٹے وطن پر قربان کر دوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں