علی زیدی

چوری کے پیسوں پر پلنے والی اولاد سے توقع ہی کیا کی جاسکتی ہے،علی زیدی کا شاہدخاقان عباسی کے رویہ پر برہم

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے شاہد خاقان عباسی کے سپیکر قومی اسمبلی سے رویے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان کے نا مناسب رویے اور گندی زبان پر حیران ہوں ۔ چوری کے پیسوں پر پلنے والی اولاد سے آپ اس کے سوا توقع ہی کیاکرسکتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کے مرحوم والد نے نیشنل بنک سے 1 ارب کا فراڈ کیا۔انگریزی روزنامے دی فرنٹیئر پوسٹ نے 10 اگست 1991 کے اپنے شمارے میں تمام تفصیلات چھاپ رکھی ہیں۔اس واقعے میں سب کیلئے ایک تنبیہہ موجود ہے کہ چوری کی دولت اور حرام کی کمائی ہمیشہ آپ کے بچوں کے ذہنوں پر اثر ڈالتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں