چناب نگر(نمائندہ عکس آن لائن)غرباءکی خدمت صدقہ جاریہ سنت رسول اللہ اور صدقہ جاریہ ہے مساکین کی خدمت کرنے سے خدا تعالی راضی ہو جاتاہے رضائے خداوندی کے لیے غرباءکی کفالت کو ہمیں اپنا منشور بنا لینا چاہیے فراہی رزق کے حصول کے لیے غرباءمستحقین کی مالی معاونت ضروری ہے غرباءکی دعائیں حصول رزق میں برکت کا باعث بنتی ہیں مخیر حضرات مستحقین کی معاونت کر کے خدا تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں
اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنے والے خدا تعالی کے مقبول ترین و پسندیدہ بندے بن جاتے ہیں خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ میں ماہانہ تقریب راشن کا انعقادانوار ختم نبوت کی طرف سے قادیانیت سے تائب نو مسلمین مستحقین،غرباءکے سینکڑوں گھرانوں میں راشن تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان مولانا قاری محمدرفیق نفیسی، مفتی عتیق الرحمن نفیسی ،مولانا کلیم اللہ ،مولانا قاری عمر حیات صدیقی ودیگر نے کہا کہ قادیانیت سے تائب ہو کر نبی کریم کی ختم نبوت پر ایمان لانے والے ہمارے مسلمان بھائی اور مہمانان رسول ہیں ان کی معاونت کفالت، خدمت ہمارا ایمانی فریضہ ہے آخر ی سانس تک نو مسلمین کی خدمت کرتے رہیں گے
خدمت خلق شفاعت محمد الرسول کی شفاعت کا ذریعہ ہے مسلمانوں پر رسول اکرم کی عزت و ناموس اور آبرو کا احترام کرنا اور اس کی حفاظت کرنا واجب ہے جب تک آپ کی سچی محبت دل میں موجود نہیں کوئی آپ کی پیروی کیسے کر سکتا ہے اور اللہ تعالی کی خوشنودی و محبت کیسے حاصل کر سکتا ہے آقا کی محبت میں فنا ہو جانا ہی کامل ایمان کی نشانی ہے آپ کی اتباع میں زندگی گزار کر ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح پائی جا سکتی ہے عالم کفار کی سرکار دو عالم کی شان میں زرہ برابر ہرزہ سرائی نا قابل برداشت ہے مسلمان مر تو سکتا ہے مگر رسول کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا انہوں نے مزید کہا کہ اسلام امن، محبت، بھائی چارے کا دین ہے پیار و شفقت کا درس صرف انسانوں کے لیے نہیں بلکہ ایسا دین ہے جو پرندوں،جانوروں پورے عالم کے لیے حقوق متعین کرتا ہے آقا سے محبت سے ہی ایمان کا مل تک پہنچتا ہے
محبت رسول کے بغیر اللہ کی خوشنودی ممکن ہی نہیں قرآن سے دوری نے ہمیں رسوا کیا اللہ تعالی اور اس کے کلام سے سب سے بڑھ کر محبت ہمارے لیے نجات کا ذریعہ ہے نوجوان اپنی جوانیاں عشق نبی میں فنا کر لیں تو دنیا کی رکاوٹیں ان کا راستہ نہیں روک سکتی اور وہ عالم دنیا میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں عالم کفار کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں جدید تعلیم سے آراستہ ہونا پڑے گا حکومت وقت گستاخانہ خاکوں پر سخت موقف اپناتے ہوئے فرانس سے ہر طرح کا بائیکاٹ کر دے اس پر سمجھوتہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے