چری

چری کی فی ایکڑ کاشت کے لئے32کلوگرام بیج استعمال کرنے کی سفارش

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے چارہ جات کے کاشتکاروں کوچری کی فی ایکڑ کاشت کے لئے32کلوگرام بیج استعمال کرنے کی سفارش کی ہے اور کہاہے کہ چری کی کاشت کے لئے بھاری میرازمین کا انتخاب کیاجائے جہاں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہوتاکہ فی ایکڑبہترین پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایا کہ چری کی اچھی فصل حاصل کرنے کے لئے زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے لہذاچارہ جات کے کاشتکارچری کی فصل کاشت کرنے سے قبل تین سے چارمرتبہ ہل اور سہاگہ چلاکرزمین کو نرم اور بھربھراکرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ چری کی ترقی دادہ اقسام جے ایس 2002، ہیگاری، جے ایس 26، چکوال جوار، جوار2011کی کاشت سے زیادہ پیداوارکا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوبرکی گلی سڑی کھاد بھی بمپرکراپ دینے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں