چاہت فتح علی خان

چاہت فتح علی خان نے گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

لاہور(عکس آن لائن) سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر چاہت فتح علی خان نے گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔چاہت فتح علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پہلی فلم ‘سبق’ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی کہ اسے عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔فلم ‘سبق’ کو فراز احمد نے ہدایت کاری دی ہے اور اس کی کہانی دوسری شادی اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی دنیا کا احاطہ کرے گی۔

چاہت فتح علی خان فلم میں مرکزی کردار خود ادا کریں گے اور ان کے مخصوص اسٹائل کی وجہ سے ٹریلر کو لوگ بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ‘بدو بدی’ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے اور لاکھوں لوگ اس کو سن کر محظوظ ہوچکے ہیں۔چاہت فتح علی خان کے گانے ”بدوبدی ”کے حوالے سے ان کے مداحوں نے شدید غم وغصے کا اظہار بھی کیا ـان کے ایک مداح فیضان کا کہنا ہے کہ بدوبدی جیسا واہیات گانا آج تک نہیں سنا ،اس گانے کی نہ سُر ہے ناں تال ،لوگوں کو چاہئے ایسے واہیات گانوں کا نہ صرف بائیکاٹ کیا جائے بلکہ ایسے گانوں پر تنقید بھی کی جانی چاہئےـ