اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ادارے فوت شدہ افراد کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے اورانتخابی فہرستوں میں فوت شدہ افراد کے ووٹ اندراج کی خبروں کی تردید کی ہے
۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 2012سے اب تک مرحلہ بہ مرحلہ ہونے والی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے دوران بلدیاتی اداروں اور نادرا کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق تقریبا ً 40 لاکھ سے زائد فوت شدہ افراد کے نام انتخابی فہرستوں سے حذف کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی برائے 18-2017 میں الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان میں 8 لاکھ سے زائد اورانتخابی فہرستوں کی نظر ثانی برائے سال20- 2019میں الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان نے 7 لاکھ 50ہزار سے زائد فوت شدہ افراد کے نام انتخابی فہرستوں سے حذف کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان نے اس بات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ حکام کو کہا ہے کہ فوت شدہ افراد کے کوائف الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 43 کے مطابق سہ ماہی بنیاد وں پر الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کے ضلعی الیکشن کمشنر ز یا رجسٹریشن افسران کو مہیا کریں تاکہ قانون کے مطابق تمام فوت شدہ افراد کے ووٹ انتخابی فہرستوں سے حذف کیے جائیں