چین سے درآمدات

چار ماہ کے دوران چین سے درآمدات میں 9.87 فیصد، برآمدات میں 1.85 فیصد کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن )چین سے درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 9.87فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اس عرصہ میں چین کو پاکستانی برآمدات میں 1.85فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2019 چین سے 3.14ارب ڈالر مالیت کی درآمدات ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.87 فیصد کم ہیں۔گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چین سے درآمدات کا حجم 3.45 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے مجموعی طور پر 10.16 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادو شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چین کو 586.36 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.55 فیصد کم ہیں گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 595.45 ملین ڈالر ریکارڈ کی گیا تھا۔ مالی سال 2018-19 کے دوران چین کو مجموعی طور پر 1.85ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں