شہزادہ ہیری

چارلس میگھن سے نفرت کرتے تھے ہیری کی والد پر شدید تنقید

لندن(عکس آن لائن)برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب “سپیئر” جو کل 10 جنوری کو ریلیز کی جائے گی، میں اپنے والد کنگ چارلس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور بتایا ہے کہ ان کے والد چارلس میگھن سے نفرت کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چارلس ولیم کی بیوی کیٹ میڈلٹن سے بھی حسد کرتے تھے۔برٹش پریس ایجنسی کے مطابق ہیری کو بتایا گیا تھا کہ شاہ چارلس سوم کا پیغام ملا کہ وہ ان کی اور اہلیہ کی مالی معاونت نہیں کر سکتے۔

اس کے علاوہ چارلس کو یہ بھی خدشہ تھا کہ امریکہ کی اداکارہ میگھن توجہ حاصل کرنے کی دلدادہ ہیں۔ہیری نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب سپیئرمیں بتایا کہ وہ ایسے حالات سے پہلے ہی گزر چکے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ ان کی والدہ ڈیانا کے ساتھ جو ہوا ویسا دوبارہ ہو۔برطانوی اخبارجو ان بہت سے ذرائع ابلاغ میں سے ایک ہے جس نے ہیری کی کتاب کے ہسپانوی متن کی ایک کاپی حاصل کر کے اس کا ترجمہ کیا ہے، کے مطابق ہیری نے میگھن سے وابستہ ہونے سے پہلے کہا تھا کہ اس کے والد نے اداکارہ کے وسائل کا موضوع اٹھایا تھا اور ذریعہ معاش کے متعلق پوچھا۔شاہ چارلس جو کہ اس وقت ولی عہد تھے، نے پوچھا تھا کہ کیا میگھن شادی کے بعد بھی کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ ہیری نے والد چارلس کو بتایا کہ وہ ایسا نہیں چاہتا تو والد نے جواب دیا ٹھیک ہے میرے بیٹے، آپ واقعی جانتے ہو کہ ہمارے پاس جمع پونجی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں