بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی ریاستی کونسل کے وبا کی مشترکہ روک تھام اور کنٹرول میکانزم کے جامع گروپ کی جانب سے جاری کردہ “چائنیز مین لینڈ اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان افراد کے تبادلے کی جامع بحالی کے نوٹس” کے مطابق، چائنیز مین لینڈ اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان افراد ی تبادلوں کو زیادہ باسہولت بنانے کے لیے تمام سفری سرگرمیاں 6 فروری رات بارہ بجے کے بعد مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق صوبہ گوانگ ڈونگ اور ہانگ کانگ کے مابین لینڈ پورٹ کے ذریعے آمد اور روانگی کے لیے اپوائنٹمنٹ کلیئرنس کے انتظامات کو منسوخ کردیا گیا ہے، اور کسٹم کلیئرنس کے لیے اب کوئی مخصوص کوٹہ نہیں ہے۔چائنیز مین لینڈ کے رہائشیوں اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان گروپ ٹور بھی دوبارہ بحال کر دئیے گئے ہیں۔