چین

“چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ

بیجنگ (عکس آن لائن) رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایک بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح چین آئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ شارٹ ویڈیو ز سے شہرت پانے والے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے انفلوئنسرز کی انٹری نے “چائنا ٹریول” کو 700 ملین ویوز تک پہنچا دیا ۔
چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کی پہلی ششماہی میں 14.635 ملین غیر ملکی چین میں داخل ہوئے جو سال بہ سال 152.7 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں سے 85 لاکھ 42 ہزار افراد بغیر ویزے کے چین میں داخل ہوئے جو کہ داخل ہونے والوں کا 52 فیصد بنتا ہے اور یہ سال بہ سال 190.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں 72/144 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی سے لطف اندوز ہونے والے 54 ممالک کے سیاحوں کے ان باؤنڈ ٹریول آرڈرز میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا، جس میں جنوبی کوریا، جاپان، آسٹریلیا، برطانیہ، اور امریکا سمیت دیگر ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی ۔ چین کی مسلسل بہتر ہونے والی کھلی پالیسی کی بدولت زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو حقیقی چین دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

بیجنگ، شنگھائی، گوانگ چو اور شن زن جیسے چین کے بڑے بڑے شہروں اور چانگ جیا جئے جیسے روایتی سیاحتی مقامات کے علاوہ، غیر ملکی سیاح توقع سے کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر دیکھے جا رہے ہیں. غیر ملکی ولاگرز کی ایک بڑی تعداد کی “چائنا ٹریول” ویڈیوز میں ڈانشا لینڈ فارم سے مشہور چین کے صوبہ گانسو کے زانگ یے، رائس ٹیرس سے مشہور صوبہ یون نان کے یوان یانگ اور انٹرنیشنل مارننگ مارکیٹ سے مشہور صوبہ حہ لونگ جیانگ کے حئی حہ جیسے مخصوص مقامات بھی سامنے آئے ہیں ۔

انہوں نے اپنے لینس کے ذریعے ایک قدیم اور نئے ، جدید اور روایتی ، تکنیکی مہارت اور ثقافتی دولت کے حامل ، مقامی اور بین الاقوامی چین کو دنیا بھر کو دکھایا ہے ، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہر کسی سے تعریف حاصل کی ہے ۔

ان کے لینس کے ذریعے، چین کی خوبصورتی اور دلکشی کو زیادہ غیر ملکی محسوس کر رہے ہیں اور یہ سوشل پلیٹ فارمز پر تازہ ترین “ٹریفک پاس ورڈ” بن گیا ہے.

ماضی میں جب چین کا ذکر کیا جاتا تھا تو پانڈا چین کا میسکاٹ اور مارشکل آرٹس چین کا دوسرا نام تھا۔ چینی طرز کی جدید کاری کے ساتھ ساتھ تیز رفتار ریلوے ، فوڈ ڈیلیوری ڈرون ، اور ہوٹلوں اور بینکوں میں سروس روبوٹس جیسی تکنیکی مصنوعات چین کے بارے میں غیر ملکیوں کے تصور کو نیا کر رہی ہیں۔

اور حقیقی چین نے انہیں ایک ہمہ جہت حیرت میں مبتلا کیاہے ۔ صاف ستھری سڑکیں اور دریا، مسکراہٹوں سے بھرے پارکس، سڑکوں پر چلنے والی بغیر ڈرائیور کی کاریں، دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریل وے اور سب وے نیٹ ورک، اور رات گئے تک لذیذ کھانوں کے ساتھ بازاروں میں رونق، وغیرہ وغیرہ۔

مغربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں چین کے بارے میں “غربت، پسماندگی، گندگی اور بدحالی دیکھی جاتی ہے ۔لیکن یہ سب کہاں ہے؟” درحقیقت، مہمان نوازی چینیوں کے خون میں ہے۔ غیر ملکی سیاحوں نے اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر “چینی مہمان نوازی” کو شیئر کیا ہے: بیجنگ کے بابا جی ان کے ساتھ پیروں کے ذریعے شٹل کاک سے کھیلتے ہیں ، ہانگ چو شہر میں ٹیکسی ڈرائیور نے ان کے ساتھ چینی سبز چائے کا اشتراک کیا۔

تھیان من ماؤنٹین کے ایسکلیٹر کی سواری کے دوران چینی سیاحوں کے ساتھ ہائی فائیو کے دل کش مناظر ، اورمیک بک جسے جان بوجھ کر چینی کافی شاپ میں چھوڑ ا گیا مگر نظر انداز کر دیا گیا۔ یہ ہی حقیقی، مہذب اور “انکلوسو” چین ہے۔”چائنا ٹریول” اتفاق سے مقبول نہیں ہوا ۔ زیادہ غیرملکیوں کو چین کو صحیح معنوں میں سمجھنے اور اس کا تجربہ کرنے کے لئے ایک کھلے ماحول اور متعلقہ معاون پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

حالیہ برسوں میں ، “ویزا فری سرکل آف فرینڈز” کی توسیع اور 72/144 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کے موزوں ممالک کے دائرہ کار کی وسعت سے لے کر چین میں آنے والے غیر ملکیوں کے لئے سہولیات کی ضروریات کو مزید پورا کرنے تک ، مسلسل بہتر اقدامات نے کئی غیر ملکی سیاحوں کو چین آنے اور چین سے محبت کرنے کی طرف راغب کیا ہے۔

ہوٹلوں میں رہائش پر پابندیوں کے حوالے سے چین کی وزارت عوامی سلامتی ، وزارت تجارت ، اور چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ ہوٹل انڈسٹری” کوالیفائیڈ ” نہ ہونے کے بہانے غیر ملکیوں کو انکار نہیں کرسکتی۔ مختلف خصوصیات کے حامل رہائش کے وسائل بھی موجود ہیں جو آنے والے سیاحوں کے لئے مزید کھلے ہیں ، اور انگریزی زبان میں نقشے اور مغربی ناشتہ وغیرہ سب فراہم کرتے ہیں۔

ادائیگی کی خدمات کے لحاظ سے ، الی پے اور وی چیٹ بین الاقوامی بینک کارڈز کی بندش کی حمایت کرتے ہیں ۔ اب چین میں 30 سے زائد ای والٹ استعمال کیے جا سکتے ہیں اور غیر ملکی سیاح بھی چین میں اپنے موبائل فونز کے ذریعے آسان ادائیگی کی خدمات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی پروازوں کی بتدریج بحالی بھی ایک اہم وجہ ہے۔ رواں سال مئی میں چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی روٹس بڑھانے، بین الاقوامی روٹ نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور چین اور دوسرے ممالک کے درمیان افرادی تبادلے کو آسان بنانے کے لئے چینی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو فعال طور پر مدد فراہم کرنے کے لئے مربوط پالیسیاں تشکیل دیں۔

متعدد ایئرلائنز کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کھلنے اور بحال ہونے والے بین الاقوامی روٹس میں تیزی آ رہی ہے جو رواں سال کے آغاز میں بین الاقوامی روٹ مارکیٹ کی بحالی کے لیے چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی توقعات سے بہتر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ، چین کے مختلف علاقوں نے ان باؤنڈ سیاحتوں کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات متعارف کرائے ہیں اور ان باؤنڈ ٹورازم کنسلٹنگ سروس ایریاز کے قیام ، ان باؤنڈ سیاحتی روٹس کی مصنوعات کو جاری کرنے ، اور ثقافتی اور سیاحتی مقامات میں خدمات کے بین الاقوامی معیار کو بہتر بنانے ، چین میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے میں اپنی خدمات کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے۔فعال طور پر اپنے اقدامات کو بہتر بنانے کے ذریعے چین کا کھلاپن وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے. ویزا فری “دوستوں کے دائرے” کی مسلسل توسیع اور افرادی تبادلے کو آسان بنانے کے لئے اقدامات کی مسلسل اصلاح کے ساتھ، چین کا کھلا اور حقیقی تشخص رنگین اور ٹھوس انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے.

جیسا کہ غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کمنٹس سیکشن میں چینی انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، “ہم آپ کے ساتھ حقیقی چین کو دریافت کرنا چاہتے ہیں!” ہمارا دشمن چین نہیں، جہالت ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاح چین میں سفر کرنے اور رہنے کے لئے یہاں آئیں گے تو ایک ایک مہذب ، کھلے اور جامع معاشرے کے حامل چین کا امیج آہستہ آہستہ دنیا کے سامنے واضح ہو گا ۔