بیجنگ (عکس آن لائن) نئے سال کی شام ، چائنا میڈیا گروپ کےاسپرنگ فیسٹیول گالا کو دنیا کے کئی ممالک میں بھی براہِ راست نشر کیا گیا۔ غیر ملکی ناظرین کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے خوشگوار اور پر جوش ماحول کو بہت پسند کیا گیا۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے پروگرامز دلچسپ اور متاثر کن ہیں۔
چینی سالِ نو کے استقبال کے لیے دبئی ایئرپورٹ نے بھرپور تیاریاں کیں ، ایئرپورٹ کی چھوٹی بڑی کھڑکیوں میں بہار کی خوشیوں کے رنگ دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی اور غیر ملکی سیاحوں نے بھی اسپرنگ فیسٹیول گالا دیکھا۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ایک بڑے شاپنگ مال میں سی ایم جی کا اسپرنگ فیسٹیول گالا ایک بڑی اسکرین پر رئیل ٹائم میں لائیو نشر کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی لائیو نشریات کے بارے میں کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ کینیا میں رہتے ہوئے چینی لوگوں کے ساتھ اسپرنگ فیسٹیول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
سویڈن کے چائنیز برج کلب نے سالِ نو کے موقع پر چینی برج کلب کے متعدد اراکین اور بیرون ملک مقیم چینی افراد کے لیے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی براہ راست نشریات دکھانے کا اہتمام کیا،اس موقع پر کئی لوگوں نے روایتی چینی ملبوسات بھی پہنے۔