بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا میڈیا گروپ نے 29 تاریخ کو 2024 کی ٹاپ ٹین ملکی خبریں جاری کیں۔
۱۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے، چینی طرز کی جدید کاری کو فروغ دینے اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کے نئے سفر پر نئے سنگ میل طے کرنے کے تزویراتی انتظامات کیے ہیں۔
۲۔ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ شاندار انداز میں منعقد کیا گیا اور چینی صدر شی جن پھنگ نے اہم تقریر کی۔
۳۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا پارٹی ڈسپلن مطالعہ اور تعلیم کا کام کرتی ہے، نظم و ضبط کو سختی سے نافذ کرتی ہے، اور پارٹی کو مضبوط اور طاقتور بناتی ہے۔
۴۔ اقتصادی پالیسیوں کے پیکج کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا، اقتصادی ترقی کے رجحان میں بہتری آتی رہی اور سال بھر میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف اور کام کامیابی سے مکمل ہوئے۔
۵۔ اناج کی کل پیداوار 765 ارب کلو گرام تک پہنچ گئی،جو چین میں اناج کی پیداوار کی ایک نئی بلند ترین سطح ہے
۶۔ چین میں مکاؤ کی واپسی کی 25ویں سالگرہ منائی گئی ۔ ایک ملک، دو نظام کو مستقل اور طویل عرصے تک برقرار رکھا جائے گا۔
۷ ۔چین-افریقہ تعاون فورم کا بیجنگ سربراہی اجلاس مکمل طور پر کامیاب رہا، جس نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لیے “گلوبل ساوتھ” تعاون کو مستحکم کیا۔
۸۔ مینوفیکچرنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر پابندیوں کو جامع طور پر ختم کرنے سمیت اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اس سے چین بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی نئی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔
۹۔ چھانگ عہ -۶ نے چاند کے پچھلے حصے سے نمونے لیے۔ نئی توانائی کی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار پہلی بار 10 ملین سے تجاوز کر گئی، وغیرہ ۔ جدت چین کو نئی بلندیوں تک لے گئی۔
۱۰۔ چین کے جشن بہار کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا اورچین میں غیر مادی ثقافتی ورثے کی اشیاء کی کل تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر ہے.