بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا میڈیا گروپ نیوز اور نیو میڈیا سینٹر کی 2025 کے اختراعی پروگراموں کی ریلیز تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی، جہاں 34 مربوط میڈیا پروگرام پروجیکٹس کی نقاب کشائی کی گئی۔
چائنا میڈیا گروپ کےصدرشن ہائی شیونگ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے چیئرمین رن ہونگ بن،صوبۂ حہ بے کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ چھانگ بن ، اور صوبۂ شائن شی کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ سون ڈا گوانگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر چائنا میڈیا گروپ نیوز اینڈ نیو میڈیا سینٹر کی کے2025 کے اختراعی پروگرامز کی فہرست جاری کی۔
اس فہرست کو چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ماحولیاتی تحفظ، قومی معیشت میں نئے گرما گرم موضوعات اور لوگوں کی روزی روٹی، بہترین روایتی چینی ثقافت، مصنوعی ذہانت سمیت جدید ترین ٹیکنالوجیز وغیرہ شامل ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے متعلقہ محکموں کے سربراہان،چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ محکموں کے سربراہان، بائٹ ڈانس اور ریڈ نوٹ سمیت سی ایم جی کے تعاون کے پلیٹ فارمز اور متعلقہ چینی اور غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔