چائنا

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں غیر ملکی تاجروں کی زبردست دلچسپی

بیجنگ (عکس آن لائن)23 واں انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ 8 سے 11 ستمبر تک چین کے صوبہ فوجیان کے شہر شیامین میں منعقد ہوا۔

چار روزہ میلے نے دنیا بھر کے 106 ممالک اور خطوں کے تاجروں کو راغب کیا ، جس سے ممالک کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے اشتراک کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم ملا ہے ۔رواں سال میلے نے پہلی مرتبہ “گلوبل کوآپریشن ایگزیبیشن ایریا” قائم کیا۔ مہمان خصوصی ملک قطر کے پویلین میں نمائش کنندگان ہمہ وقت نئے تعاون کے امکانات پر بات کرتے نظر آئے۔ قطر بوتھ کے انچارج نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میلے میں شرکت سے انہیں چین میں سرمایہ کاری کے کئی نئے مواقع ملے ہیں۔

میلے کے دوران جاری ہونے والی “چائنا ٹو وے انویسٹمنٹ رپورٹ 2023 “کے مطابق 2022 میں چین میں غیر ملکی سرمایے کا حقیقی استعمال 189.1 بلین امریکی ڈالر رہا جو دنیا کا 14.6 فیصد بنتا ہے۔ بیرون ملک سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین کی سرمایہ کاری 2022 میں 146.5 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو دنیا کے سرفہرست تین ممالک میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں