بیجنگ (عکس آن لائن)ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے موضوع کے ساتھ چین کے شہر شنگھائی، میں افتتاح پذیر ہوئی، جس میں پا کستان سمیت مجموعی طور پر 152 ممالک، علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے نمائش میں حصہ لیا، اور ممالک (علاقوں) اور کاروباری اداروں کی تعداد پچھلے سیشن سےتجاوز کر گئی ۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق گزشتہ سات سالوں کے دوران ، سی آئی آئی ای اعلیٰ درجے کی سبز نمائش کی تعمیر کی کوشش کرتی آئی ہے۔ سی آئی آئی ای کے پلیٹ فارم کی مدد سے جدید سبز تصور کو حقیقت میں ڈھالنے کے ساتھ سبز ٹیکنالوجی کی جدت طراز مصنوعات کی فراہمی مسلسل وافر ہو رہی ہے اور اس نمائش کا سبز معیار بڑھتا جا رہا ہے۔
نمائش کی تیاریوں کے سلسلے میں ،پہلی سی آئی آئی ای نے گرین بوتھ ، گرین آپریشنز ، گرین لاجسٹکس اور گرین کیٹرنگ ان چار پہلوؤں سے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے نمائشوں کے لئے گرین اکنامک انڈسٹریل چین کے قیام کو فروغ دیا۔ دوسری سی آئی آئی ای میں ، “سبز ، ری سائیکلنگ ، اور پائیداری” کا تصور زیادہ واضح ہوگیا ، اور بہت سےبڑی کمپنیوں نے سبز اور پائیدار ترقی پر مبنی نمائشی زون کھولے۔ تیسری سی آئی آئی ای نے “سبز نمائش” “ری سائیکل شدہ” مواد کی حوصلہ افزائی کی اور بوتھ کی “سبز تعمیل کی شرح” کو 100فیصد تک بڑھانے کی کوشش کی گئی۔ “کاربن میں کمی” چوتھی سی آئی آئی ای میں نمائش کنندگان کی عام خواہش بن گئی ، جس میں ” کم کاربن توانائی اور ماحولیاتی تحفظ ٹیکنالوجی زون” کا رقبہ 15،000 مربع میٹر سے زیادہ رہا ۔ 5 ویں سی آئی آئی ای میں صفر پلاسٹک معیارات کو جامع طور پر فروغ دیا گیا اور بڑی تعداد میں سبز مصنوعات اور صفر کاربن حلوں نے اپنا آغاز کیا ہے۔ 6 ویں سی آئی آئی ای میں ، “زیرو کاربن سی آئی آئی ای” نمائش کنندگان کا اتفاق رائے بن گیا ، اور پہلی بار نمائش کے انعقاد کے لئے 100فیصد سبز بجلی فراہم کی گئی ۔
موجودہ سی آئی آئی ای نے مقامی گرین سرٹیفکیٹ ٹریڈنگ کے ذریعے سبز بجلی کی کھپت حاصل کی ہے، اور جدید ترین ٹیکنالوجیز یکے بعد دیگرے ابھرکر سامنے آئی ہیں، جس سے کم کاربن کی تبدیلی میں مدد مل رہی ہے۔
“سبز” کی طرف بڑھتے ہوئے ، سی آئی آئی ای سبز اور کم کاربن ترقی پر عمل درآمد کےسلسلے میں اطلاق کا اہم منظر نامہ بن گئی ہے۔امریکی کمپنی میلیکن نے این / ایکس ٹی لائف نامی ایک فرش ری سائیکلنگ حل پیش کیا۔ ڈین ون”اسمارٹ کاربن بوتلیں” تیار کرنے کے لئے کاربن کیپچر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ نیسلے ری سائیکل شدہ کافی کیپسول سے ری سائیکل شدہ ایلومینیم کو ریفائن کرکے ایک محدود ایڈیشن والی موٹر سائیکل تیار کرتی ہے۔اس جیسی دیگر کئی مثالیں بھی موجود ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے سبز، کم کاربن اور پائیدار ترقی کے تصور کو اجاگر کرنے کے لئے ماحولیاتی تحفظ میں نئی کامیابیوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ان میں نہ صرف “پرانے دوست” بلکہ “نئے چہرے”بھی شامل ہیں۔
جرمن ٹیکنالوجی گروپ ہیریئس جو نصف صدی سے چینی مارکیٹ میں کاروبار کرتا چلا آرہا ہے، مسلسل سات سالوں سے سی آئی آئی ای میں حصہ لے رہا ہے۔ ہیریئس ہر نمائش میں نئی چیز پیش کرتا ہے۔ اور ہائیڈروجن پیروآکسائیڈ کے لئے پلاڈیئم کیٹالسٹ اس سال کے سی آئی آئی ای میں ہیریئس کی طرف سے جاری کردہ نئی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ اس وقت، چین کے سیال بیڈ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کی پیداوار کے تمام ادارے درکار تقریباً تمام پلاڈیئم کیٹالسٹس کے لیے درآمدات پر انحصار کرتے ہیں۔ہیریئس پہلی غیر ملکی کمپنی ہے جس نے پلاڈیئم کیٹالسٹ کی پیداوار کو مقامی بنایا، مقامی کاروباری اداروں کو سرمائے کے ان پٹ اخراجات کو بچانے، سرمائے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور چین کی سبز کیمیائی صنعت کی ترقی کے لئے مدد فراہم کی ہے۔
ناروے نے اس سال پہلی بار سی آئی آئی ای کی قومی نمائش میں شرکت کی۔ 2023 میں چھٹی سی آئی آئی ای میں ، تقریباً 30 ناروے کی کمپنیوں نے نمائش میں حصہ لیا تھا۔ چین میں ناروے کے سفارت خانے کے کمرشل کونسلر ہیننگ کرسٹوفرسن نے کہا کہ چین تیزی سے سبز اور جدت طرازی پر مبنی معاشی ماڈل میں تبدیل ہو رہا ہے اور ناروے ایکسپو کے پلیٹ فارم کے ذریعے سائنسی تحقیق اور سبز ترقی کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
سبز اور کم کاربن عالمی ترقی کا رجحان ہے. سی آئی آئی ای میں، سبز ٹیکنالوجیز اور مصنوعات بڑے نمائش کنندگان کا اہم پہلو بن گئی ہیں. موجودہ سی آئی آئی ای نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ، اور پہلی بار ، ایک نیا مواد زون قائم کیا گیا ہے ، جس میں الیکٹرانک مواد ، بایومیٹریلز ، اور خصوصی مواد جیسے عالمی اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری چین کے اوپری حصے میں اعلیٰ اضافی قدر والی مصنوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایکسپو میں ہوا کو صاف کرنے والی ٹنگز جیسی 400 سے زیادہ نئی مصنوعات ، ٹیکنالوجیوں اور خدمات کی پہلی بار نمائش کی گئی ۔
درحقیقت سی آئی آئی ای چین کے لئے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے اور انٹرنیشنل پبلک گڈز کا پلیٹ فارم بن گئی ہے۔ پچھلی چھ سی آئی آئی ایز میں، تقریباً 2،500 نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیوں اور نئی خدمات کی نمائش کی گئی ہے، جن کا مجموعی کاروباری حجم 420 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ پائیدار ترقی کے میدان میں مواقع اور سبز ترقی کے امکانات بہت سی غیر ملکی کمپنیوں کو چین میں اپنی کاروباری ترتیب کو بڑھانے کے لئے راغب کر رہے ہیں.
سی آئی آئی ای میں، لوگ “سبز” کی وجہ سے آئے اور آج اکٹھے مل کر ایک سبز مستقبل کی تشکیل کی کوشش کر رہے ہیں