عظمی بخاری

پی ڈی ایم کے استعفے دیکھنے کا بہت شوق ہے ،آپ کا شوق جلدی پورا کر دینگے ‘عظمی بخاری

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی سٹپنی ترجمان کو صبح صبح ناجانے کیا کاٹ لیتا ہے،ہر صبح ناشتے میں جھوٹ، بدزبانی کے بعد ہی فردوس امجد کا ناشتہ ہضم ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خادمہ جی آپ کو پی ڈی ایم کے استعفے دیکھنے کا بہت شوق ہے ،آپ کا شوق جلدی پورا کر دیں گے،جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دئیے اس دن کرائے کے ترجمان کی مفت خوری بند ہو جائے گی۔ٹھگو کے ٹولے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ،مارچ 2021حکومت کے لیے ڈرانا خواب ثابت ہو گا۔انہوںنے کہاکہ سب چینی چور اور ان کے ترجمان اپنا اپنا سامان پیک کرلیں ۔

عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھا مافیا ملکی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے۔معیشت کا ستیا ناسکرنے والے معاشی سرجن روز جھوٹے اعداد و شمار عوام کو پیش کرتے ہیں۔لوگ روٹی اور نوکریاں مانگ رہے ہیں اور نیازی صاحب قوم کو تحفے میں لنگر خانے دے رہے ہیں۔لنگر خانوں سے آستانے چلتے ہیں حکومتیں نہیں چلتی،عمران خان کو لنگرخانے اتنے پسند ہے تو بنی گالہ اور زمان پارک کو لنگر خانوں میں تبدیل کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں