اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشر یات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس ِمنظر میں چلی جائیگی۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس ِمنظر میں چلی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام گوجرانوالہ، کوئٹہ جلسوں کے ملک دشمن بیانیے اور مزار قائد کی بے حرمتی کا حساب چاہتے ہیں،اِنکی قومی اِداروں کیخلاف زہرپھیلا کردشمن کو خوش کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔