چوہدری محمد سرور

پی ڈی ایم کی جماعتوں میں انتشار پیدا ھو رھا ھے استعفے دینے میں بھی اختلافی صورت حال سامنے آ رہی ہے ،چوہدری سرور

کرمانوالا(عکس آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں انتشار پیدا ھو رھا ھے استعفے دینے میں بھی اختلافی صورت حال سامنے آ رہی ہے ،گیارہ جماعتوں کے نظریات رکھنے والی پی ڈی ایم اپنے انجام کی طرف جا رہی ہے ۔

وہ اوکاڑہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ھولڈر راؤ حسن سکندر سے گفتگو کررہے تھے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف استعفے دینے کی باتیں کرتی ہے اور دوسری طرف سینٹ الیکشن اورضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے صف بندی کررہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اس دوہرے معیار کو عوام دیکھ رہی ہے یہ صرف عوام کو دوکھہ دینے کیلئے استعفوں کا ڈرامہ رچا رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی، اپوزیشن اپنا اور قوم کا وقت ضائع کرنے کی بجائے عوام کی بھرپور خدمت کریں ،الیکشن اپنے وقت پر ہی ھوں گے ۔

انھوں نے کہا کہ حکومت صحیح سمت جا رہی ہے ،حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے مگر ملکی معیشت اور حالات اس قدر خراب ملے تھے کہ ان کو درست کرنے میں وقت درکار تھا ان شاء اللہ باقی آ ڑائی سالوں میں عوام کی بھرپور خدمت کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مصمم ارادہ کیا ہوا ہے کہ کرپٹ مافیا کوکسی بھی صورت معاف نہیں کرنا ۔انھوں نے راؤ حسن سکندر کو کہا کہ عوام سے زیادہ سے زیادہ رابطہ بڑھائیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں