اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گونر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو آج پھر شکست کا سامنا ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق گونر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ڈیم ای کو آج پھر شکست کا سامنا ہوا، پی ڈی ایم نے اپنے ذیلی ادارے کو عمران خان کے خلاف استعمال کرنا چاہا۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران اسماعیل لکھتے ہیں کہ مگراس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب قوم اسامہ بن لادن، بانی متحدہ، بھارت اور دیگر جگہ سے فنڈنگ لینے والوں کے حساب کا انتظارکررہی ہے۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کو نظراندازکرکے جانبداری کا ثبوت دیا۔