لاہور( عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ملکی مفادات داؤ پر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی امین اسلم نے ملاقات کی،
اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض، خرم شہزاد اور رضانصراﷲ گھمن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی اور وزیر اعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے ملکی مفادات داؤ پر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا، پی ڈی ایم کو اب انتشار کی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں