طلال چوہدری

پی ڈی ایم کا دھرنا موخر ہوا ہے ختم نہیں ہوا،طلال چوہدری

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا گزشتہ روز کا احتجاج ٹریلر تھا، فلم ابھی باقی ہے۔ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کا دھرنا موخر ہوا ہے ختم نہیں ہوا، عوامی عدالت کو ہی آخری فیصلہ کرنا ہوگا۔طلال چوہدری نے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ گذشتہ روز کے احتجاج کی نوبت کیوں آئی؟ ملزم کو مہمان بنائیں گے تو لوگ احتجاج کرینگے، ادب سے بات کرنا اچھی چیز ہے لیکن ڈاکو کے ساتھ ادب سے پیش نہیں آیا جاتا، ادب بے گناہ اور معصوم کے لیے ہے،

عمران خان جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنانا چاہتا ہے، 2017 سے کھیل شروع ہوا، اشتہاری عمران خان منتخب وزیراعظم کے خلاف درخواست لے کر گیا، ملک میں ماحول بنا اور سہولت کاری سے لاڈلے کو وزیراعظم بنایا گیا، ہر رٹ کو تکنیکی بنیاد پر خارج کیا گیا، اب دو دن میں ضمانت ملتی ہے، اب پھر الیکشن کو مینج کرنے کی کوشش ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ مجرم کو مہمان بنایا جائے گا تو عوام احتجاج کریں گے، آج ازخود نوٹس کا اختیار حرکت میں ہے، پارلیمنٹ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بلوائیوں کے ساتھ ادب سے پیش نہیں آیا جاتا، کور کمانڈر کے گھر اور جی ایچ کیو میں آگ لگانے والے کے مقدمے ملٹری کورٹس میں چلنے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر الیکشن مینج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، 9 مئی کو آگ لگانے والے تحریک انصاف کے عہدے دار اور ٹکٹ ہولڈر ہیں، عمران خان کو تمام فسادات کی پلاننگ کا علم تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں