اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپنی سیاسی زندگی کا آخری ہربہ بھی استعمال کر لیا ہے ، اب پی ڈی ایم کے پاس ایکشن ری پلے کے سوا کچھ نہیں بچا ، پاکستانی قوم انکے جلسے ، لانگ مارچ اور استعفوں کے ڈرامے دیکھ چکی ہے، ان کے تمام ہربوں میں اقتدار سے محرومی کا دکھ اور کرپشن بچانا واضح ہے ، مولانا فضل الرحمان اقتدار کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے پی ڈی ایم کے مظاہرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 5فروری کو پی ڈی ایم کی جانب سے مظاہروں کا اعلان اپنی کرپشن بچانے کا رونا رونا ہے، مولانا فضل الرحمان یوم یکجہتی کشمیر کو بھی اپنی کرپشن بچا سیاست کی نظر کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد آزادی مارچ سے مولانا پہلے بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچا چکے ہیں، مولانا کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کم اور اپنا رونا زیادہ رئویں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ مولانا نے آج تک کشمیروں کی حمایت میں کتنے مظاہرے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنی سیاسی زندگی کا آخری ہربہ بھی استعمال کر لیا ہے ، اب پی ڈی ایم کے پاس ایکشن ری پلے کے سوا کچھ نہیں بچا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ان کے جلسے ، لانگ مارچ اور استعفوں کے ڈرامے دیکھ چکی ہے،ان کے تمام ہربوں میں اقتدار سے محرومی کا دکھ اور کرپشن بچانا واضح ہے ۔وفاقی وزیرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی ناقص کارکردگی قوم کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ہٹ دھرم قدم سے پی ڈی ایم اور مولانا قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔