جمشید اقبال چیمہ

پی ڈی ایم سیاسی یتیموں کا ٹولہ ،صرف اپنی بیروزگاری کی فکر لا حق ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشیداقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے جسے صرف اپنی بیروزگاری کی فکر لا حق ہے ، حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کے بعد مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کا عمل تیز ہوگا ، سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور ڈسکہ کاضمنی انتخاب اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ڈسکہ کے حلقے سے تحریک انصاف اخلاقی طو رپر جیت چکی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے جس کا مقصد صرف پراپیگنڈہ کر کے اپنی سیاست چمکانا اور لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا ہے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو مشکلات کی بھنور سے نکالنے کیلئے پر عزم ہیں اور انہیں کامیابیاںبھی ملی ہیں ،اپوزیشن کی ملک کو ناکام کرنے کیلئے سازشوںکی بیل منڈھے نہیں چڑھے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں