ہمایوں اختر

پی پی ،(ن) لیگ احتساب کے عمل کی مخالفت کی بجائےخود احتسابی کی مشق کریں ،ہمایوں اختر

اسلام آباد ( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خا ن

نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) احتساب کے عمل کی مخالفت کی بجائے خود احتسابی کی مشق کریں.

انہیں اپنی سیاست کے سکڑنے کی اصل وجوہات معلوم ہو جائیں گی ،بلاول زرداری کارکنوں کو اپنے ساتھ

رکھنے کیلئے ضرور للکارے ماریں لیکن سندھ کی عوام کے حالات پر بھی توجہ دیں،ہم تو چاہتے ہیں .

اپوزیشن ہمارے مقابلے پر رہے لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے

گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی

کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس لئے لیگی رہنما حکومت کو چیلنج دینے کے خواب دیکھنے کی بجائے

اپنی جماعت کے مسائل کو حل کریں ۔پیپلز پارٹی اور مسلم (ن) لیگ نے اپنی سیاست کی آبیاری کیلئے ملک

کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر محاذ پر بہترین حکمت عملی سے

چل رہے ہیں ،پاکستان معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہے اوراب ماضی کے بیگاڑ کو سدھار میں تبدیل کیا جارہا ہے،

پاکستان کے بد خواہوں کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ 2019 کی طرح 2020میں بھی

اپوزیشن اپنی دم توڑتی سیاست کا ماتم کرتی رہے گی اور 2023 تک اس کا تسلسل جاری رہے گا اور یہی ان کا

مقدر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی والے نیب قانون پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن اپنے ادوار میں

اس میں تبدیلی کے لئے کوئی عملی کام نہیں ،موجودہ حکومت نیب کے قانون میں موجود سقم دور کرنے

کیلئے کوشاں ہیں اور اس کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں