شبلی فراز

پی ٹی وی کئی سالوں سے زوال پذیر ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ تین سٹوڈیوز بند پڑے ہیں اور دیگر سٹوڈیوز کام کر رہے ہیں،پی ٹی وی زوال پذیر ہے اور یہ تیس ماہ میں نہ ہوا بلکہ کئی سالوں سے زوال پذیر ہوتا چلا گیا ،ماضی میں پروگرامز خرید کر چلائے جاتے رہے ہیںاور اپنے سٹوڈیوز ویران کر دیا گیا اور اس سے ہمارے رائٹرز سمیت دیگر عملہ متاثر ہوا ہے ،سینٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ میرے سوال کا جواب دیا جائے کہ اس وقت کتنے ڈرامے پر کام کیا جا رہاہے ،

وزیر اطلاعات نے جواب دیا کہ پی ٹی وی کو اچھے طریقہ سے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے ،پی ٹی وی کی مشینری بدلنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے ،سینٹر جمالدینی نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ کیمرے نہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں یہ الزام نہ لگایا جائے کہ وہ بھی سابق حکومتوں نے چوری کر لیے ہیں ،کوئیٹہ پی ٹی وی کو ویران کر دیا گیا ہے ،

شبلی فراز نے کہا کہ کیا اس ادارے کی تباہی تیس ماہ میں ہوئی ،صد افسوس کی بات ہے ،مجھے کسی کمیٹی میں بلا لیا جائے اور میں جواب دینے کو تیار ہوںکہ اس میں سفارشی لوگ کتنے بھرتی کیے گئے اور انکے پیکیجز کیا ہیں ،2008میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ انکی پنشن سے متعلق مگر وہ اچھا فیصلہ تھا اور ہم انکی تایید کرتے ہیں ،سینٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ یہ ہیومن معاملہ ہے اور یہ انکی خلاف ورزی کی جارہی ہے ،پنشن کے معاملات پر توجہ دی جائے ،ڈی جی ریڈیو نے کہا کہ اسی سال کے لوگوں کو بڑی مشکل سے پنشن دے رہے ،یہ معاملہ انتہائی تکلیف دہ ہے ،چیئرمین سینٹ نے اس معاملہ کو کمیٹی میں بھیج دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں