اسلام آباد (عکس آن لائن) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں آئندہ سماعت پر پرویز خٹک اور عبدالعلیم کی بریت کی درخواستوں پر دلائل کا حکم دیدیا ۔ جمعہ کو کیس پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔دوران سماعت جہانگیر ترین، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دیگر کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ،عدالت نے ملزمان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ،سرکاری وکیل کی عدم پیشی پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز خٹک اور عبدالعلیم کی بریت کی درخواستوں پر دلائل کا حکم دیا جس کے بعد کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے